اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائیکورٹ اور احتساب عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی 190ملین پاونڈز سمیت 8 کیسز میں ضمانتیں منظور کرلیں،گرفتاری سے روکدیا گیا،اسلام آباداوراحتساب عدالت سے دیگر7 کیسزمیں بھی ضمانت ،عمران خان کاوکالت نامے پردستخط سے انکار ،اسلام آبادہائیکورٹ میں 190 ملین پاونڈز کیس میں عمران خان کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے معاملہ احتساب عدالت بھیجوانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عمران خان کی آٹھ جون تک حفاظتی ضمانت دے تب تک نیب کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کردیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی حفاظتی ضمانت میں پیر تک تین دن کی توسیع کردی،ہائیکورٹ میں عمران خان کی 9مئی کے بعد درج مقدمات میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست کی بھی سماعت ہوئی۔