کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنمامحسن شاہنواز رانجھانے کہا ہے کہ شاہ محمود کو وزیراعظم بنانے کی پیشکش پروپیگنڈا ہے شہباز گل پاکستان سے باہر بیٹھ کر باتیں کر رہے ہیں۔ یہ ضرور ہوسکتا ہے کہ جس طرح پارٹی کو لوگ چھوڑ رہے ہیں ایک دوسرا آپشن دینے کے بارے میں سوچا جارہا ہو کہ لوگ پارٹی نہ چھوڑیں لیکن تحریک انصاف سے لوگ ہٹ چکے ہیں،ماہرقانون شعیب شاہین نےکہاکہ عمران خان نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے نو مئی کو رینجرز کے ذریعے حملہ کرایا گیا،تجزیہ کار اور ماہرقانون حافظ احسان احمد نے کہا کہ ملٹری کورٹ میں جو ٹرائل بنیادی حقوق کے خلاف نہیں ہے ۔ن لیگ کے رہنمامحسن شاہنواز رانجھانے کہا کہ الیکشن کے بارے میں یہی توقع کر رہے ہیں کہ وفاقی الیکشن کے ساتھ صوبائی الیکشن ہوں اور ستمبر اکتوبر نومبر میں الیکشن ہوگا جو حالات ہیں اور آگے اگر حالات خراب ہوجاتے ہیں تو اس کی بھی گنجائش موجود ہے کہ اسمبلی توسیع کی طرف جائے لیکن بہتر حل یہی ہے کہ جلدی انتخابات کی طرف جائیں کیوں کہ ملک کی بہتری اُسی میں ہوگی۔حامد میرکے سوال اڈیالا جیل میں تین گھنٹے تک کس قانون کے تحت ملاقات کی جاسکتی ہے۔ ماہرقانون شعیب شاہین نےکہاکہ کوئی بھی نہیں کرسکتا ملاقات لیکن یہاں ملاقاتیں بھی شیڈول ہوتی ہیں اور وہ بھی کسی کے کہنے پر ہوتی ہیں اور پارٹیاں بھی کسی کے کہنے پر چھوڑی جاتی ہیں ۔ ذوالفقار علی بھٹو کے چالیس کے قریب سی سی کے ممبر تھے 38 چھوڑ گئے تھے دو باقی بچے۔ اسی طرح شیخ مجیب کو غدار قرار دیا فاطمہ جناح کو غدار قرار دیا ضیاء الحق کے زمانے میں مسلم لیگ نون کو پیدا کیا پھر ان سے مسلم لیگ ق کو پیدا کیا ان سے بھی کام نہیں چلا تو ایک اور تجربہ کیا جب عوامی لیڈر شپ سامنے آئے تو وہ سب ہوا میں اڑ گئے فیڈریشن کی واحد علامت ہے عمران خان اس کو اگر مائنس کریں گے تو عام آدمی مایوس ہوگا۔ بدقسمتی سے ہمارا میڈیا سمیت تمام ادارے کنٹرول ہیں ہماری اسٹبلشمنٹ نے اس طرح کور اپ ڈنڈے کے زور پر کیا ہوا ہے، عمران خان نے ہمیشہ رول آف لاء کی بات کی ہے نو مئی کو رینجرز کے ذریعے حملہ کرایا گیا اسلام آباد ہائیکورٹ کو توڑ ا گیا سی سی ٹی وی فوٹیجز اور تمام چیزیں لے کر گئے ججز کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنایا وکیلوں کے سر پھٹ گئے عدلیہ اسٹیٹ کا ستون ہے۔