کراچی(اسٹاف رپورٹر) دفاعی چیمپئن بھارت نے جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ کے فائنل میں پاکستان کو2-1 سے شکست دے چوتھی مرتبہ ٹائٹل جیت لیا ۔ عمان میںپاکستان کے کھلاڑیوں نے اچھی کار کردگی کا مظاہرہ کیا، گول کیپر علی رضا نے دو یقینی گول بچائے، پاکستان نے ایونٹ میں آٹھ سال بعد سلور میڈل جیتا،بھارت نے سب سے زیادہ مرتبہ جونیئر ایشیا کپ جیتنے کا بھی اعزاز اپنے نام کرلیا، فائنل میں بھارت کیلئے ارجیت سنگھ اور انگدبیر سنگھ جبکہ پاکستان کی جانب سےبشارت علی نے گول کیے۔ کوریا نے ملائیشیا کو 2-1سے شکست دے کر برانز میڈل حاصل کیا۔