• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھانے کا آرڈر لیٹ ہونے پر فائرنگ، 4 افراد زخمی

لاہور(کرائم رپورٹرسے)فیکٹری ایریا کے علاقے میں گاہک نے کھانے کا آرڈر لیٹ ہونے پر مقامی ریسٹورنٹ میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4افراد زخمی ہو گئے جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔پولیس کا بتانا ہے کہ ملک عامر نامی شہری نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ذیشان بٹ، فرید اللہ ، شبیر اور ثاقب ریاض زخمی ہو گئے، ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔
لاہور سے مزید