• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان معاشی بھنور سے نکل آئے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد(ایجنسیاں)وزیرخزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان معاشی بھنور سے نکل آئے گا اورہم سب مل کر صبر، ہمت اورحوصلہ سے ملک کومعاشی مشکلات سے نکال کرپائیدارترقی کی راہ پرگامزن کریں گے‘ ملک ڈیفالٹ ہوگا اورنہ ہی سری لنکا بنے گا‘حکومتی اقدامات سے کئی شعبوں میں بہتری آئی ‘پاکستان میں بہت لچک اور استعداد ہے‘ میرا ایمان ہے کہ ملک دوبارہ ٹیک آف کرے گاجبکہ چیئرمین ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بر وقت فیصلہ کرکے سرکلر جاری کیا‘ انشا اللہ ڈالر کا ریٹ مزید گرے گا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کوایف بی آرہیڈکوارٹرز میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد سے وفاقی بجٹ کیلئے تجاویز پر ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہاکہ ملک جس مشکل وقت سے گزر رہا ہے حکومت تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسائل پرقابو پائیگی ،ہماری نیت نیک ہے اورہماری کوشش عبادت سے کم نہیں ہے۔ ٹھنڈی ہوائیں اوربہتری آرہی ہے، دودون پہلے ہم نے ایک اور دلیرانہ فیصلہ کیا جس کے اثرات آج سامنے آئے‘ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں غیر ضروری تاخیرہورہی ہے، ہماری طرف سے تمام تر اقدامات مکمل ہے۔

اہم خبریں سے مزید