• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احتساب عدالت: واپڈا ٹاؤن کرپشن ریفرنس کی سماعت ملتوی

ملتان (سٹاف رپورٹر) احتساب عدالت ملتان نے واپڈا ٹاؤن ایکسٹینشن ای بلاک میں بے ضابطگیوں کے ریفرنس میں ناصرہ بتول کی پراپرٹی ڈی کاشن کی درخواست پر سماعت 7 جون، وقاص جان، رضا الکبیر، کاشف ممتاز اور حبیب الرحمٰن کی کاشن ریموول کی درخواستوں پر سماعت 9 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے، احتساب عدالت ملتان نے غیر قانونی طور پر ہاؤسنگ کالونیاں بنا کر مبینہ طور پر شہریوں سے فراڈ کرنے کے ریفرنس نمبر 31ایم /19 میں پراپرٹی ڈی فریزنگ سے متعلق درخواست میں مزید کاغذات پیش کرنے کے لیے سماعت 16 جون تک ملتوی کردی ہے جب کہ احتساب عدالت نمبر ایک ملتان نے آمدن سے زائد ڈیڑھ ارب روپے کے بے نامی اثاثہ جات بنانے والے محکمہ انہار کے ایگزیکٹیو انجینئر اور اس کے بیٹوں سمیت دیگر 13 ملزمان کی ریفرنس نمبر 11 ایم /20 میں ملزمان عرفان، جنید ، رانا افضل اور میاں محمد کے دفاع میں گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے لیے سماعت 8 جون تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔
ملتان سے مزید