• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، متعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان ڈویژن کے مختلف اضلاع میں پاپڑ فیکٹریز، بیوریجز یونٹس، آئس فیکٹریوں اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارے، اس دوران قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد، 60 لیٹر ناقابل سراغ محلول، 100 کلو ممنوعہ اجزا، 200 لیٹر مضر صحت مشروبات تلف اور وہاڑی میں 2 فوڈ پوائنٹس کی اصلاح تک پروڈکشن بند کروادی، تفصیلات کے مطابق 17 کسی شاہ رکن عالم، سٹیڈیم روڈ، چوک شاہ عباس اور محلہ قصاب پورا ملتان میں 4 سنیکس یونٹس کو ائل کی تبدیلی کا کوئی ریکارڈ موجود نہ ہونے، خوراک کی تیاری میں ناقابل سراغ محلول کا استعمال کرنے پر ایک لاکھ 55 ہزار روپے جرمانہ، این ایل سی بائی پاس پر ڈرنکس کا سیمپل فیل ہونے، ایکسپائری فلیور کی موجودگی پر بیوریج یونٹ کو 85 ہزار روپے، تلمبہ روڈ میاں چنوں میں آئس فیکٹری کو بلاک میں مردہ حشرات پائے جانے، صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا،اسی طرح پیرووال میں بیوریجز یونٹ کو برکس ویلیو کم ہونے پر 10 ہزار روپے، وہاڑی میں تبلیغی مرکز کے قریب واشنگ ایریا میں گندگی پائےجانے، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی عدم موجودگی پر بیکری یونٹ کو اصلاح تک بند کر دیا گیا، علاوہ ازیں مرضی پورا بورے والا وہاڑی میں فوڈ پوائنٹ کو پروسیسنگ ایریا کے قریب واشنگ ایریا کی موجودگی پر اصلاح تک بند کر دیا گیا۔
ملتان سے مزید