• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اتحادیوں، اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے، شہباز شریف

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کو شامل کرتے وقتصوبوں، متعلقہ شعبے کے اسٹیک ہولڈرز اور اتحادی جماعتوں کو مکمل اعتماد میں لیکر انکی تجاویز کو شامل کیا جائے، بجٹ میں زرعی شعبے، قابل تجدید توانائی، نوجوانوں کیلئے اعلی تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت اور روزگار کے منصوبے ترقیاتی بجٹ کا اہم حصہ ہونگے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق یہ ہدایات وزیراعظم نے اپنی زیر صدارت پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے حوالے سے بجٹ تجاویز پر منعقدہ اعلی سطحی اجلاس میں دیں۔
اہم خبریں سے مزید