کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق کے سوال کیا پی ٹی آئی کا سیاسی قیادت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان غیرجمہوری رویہ ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پی ٹی آئی جمہوری عمل پر یقین نہیں رکھتی صرف اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ چلنا چاہتی ہے،مذاکرات سے کسی بھی طرح کا انکار غیرجمہوری رویہ ہوتا ہے.
عمران خان کا اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے کا کوئی تجربہ نہیں ہے پہلی دفعہ انہوں نے آنکھیں دکھائی ہیں، موجودہ صورتحال میں عمران خان اندر سے ٹوٹ چکے ہیں۔ محمل سرفراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سیاسی قیادت سے مذاکرات نہ کرنے کا اعلان غیرجمہوری رویہ ہے۔