• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں ا علیٰ سطح کی تقرریاں و تبادلے

اسلام آباد (ساجد چوہدری، اپنے نامہ نگار سے)پاکستان سائنس فاؤنڈیشن میں اعلٰی سطح کی تقرریاں و تبادلے کر دیئے گئے۔گریڈ 21کے افسر ڈاکٹر محمد اکرم شیخ کا ڈائریکٹر جنرل پاسٹک سے تبادلہ کر کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان میوزیم آف نیچر ل ہسٹری (پی ایم این ایچ ) لگا دیا گیاجبکہ گریڈ 20کی افسر ڈائریکٹر (پاسٹک)ڈاکٹرصائمہ ہما تنویر کو گریڈ 21کی ڈائریکٹر جنرل پاسٹک کی پوسٹ کا لک آفٹر چارج دیدیا گیا ۔ گریڈ بیس کے افسر ڈائریکٹر( انٹرنیشنل لائزن) ڈاکٹر احسن فیروز کو ڈائریکٹر( ریسرچ سپورٹ) ، گریڈانیس کی پرنسپل سائنس پروموشن افسر سیدہ ریحانہ بتول کا پاکستان میوزیم آف نیچر ل ہسٹری تبادلہ کر دیا گیا ۔انہیں ڈائریکٹر (بی ایس ڈی )کا لک آفٹر چارج دیایا گیا ہے ۔گریڈ اٹھارہ کے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد افضل کا پاکستان میوزیم آف نیچر ل ہسٹری سے پاسٹک تبادلہ کر دیا گیا ۔چیئرمین پاکستان سائنس فاؤنڈیشن ڈاکٹر شاہد محمود بیگ کی منظوری سے پی ایس ایف کے گریڈ بیس کے افسر ڈائریکٹر ڈاکٹر حفیظ اللہ خان کا تبادلہ کوئٹہ کیا گیا اور جاری احکامات میں کہا گیا کہ متعلقہ افسر کا تبادلہ ان کی طرف سے سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرانے پر کیا گیا مگر ایک سیاسی شخصیت کے مبینہ دباؤ کے باعث اگلے ایک گھنٹے کے بعدہی متعلقہ افسر کے تبادلے کے احکامات واپس لے لئے گئے گئے۔بعض ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ کے جس دفتر میں ڈاکٹر حفیظ اللہ خان کا تبادلہ کیا گیا وہاں یہ پوسٹ ہی نہیں تھی ،ذرائع کے مطابق آئندہ چند دنوں میں مزید افسران کے تبادلے بھی متوقع ہیں۔دریں اثناء ڈائریکٹر جنرل پی ایم این ایچ پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم شیخ کو گریڈ 21کی پوسٹ ممبر سائنس پی ایس ایف  کا لک آفٹر چارج بھی  دیدیا گیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید