• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نامور اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی کی زندگی کے یادگار لمحات کا احوال ”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

کراچی (جنگ نیوز) شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار، ہدایتکار اور اسکرین رائٹر شمعون عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات لانے کیلئے اتنی زیادہ تنقید کرتا ہوں کہ اب ڈر لگتا ہے کہیں پڑوس ملک والے مجھے ویزا ہی نہ بھیج دیں کہ بھائی! تو پاکستان کیوں بیٹھا ہے یہاں ہی آجاؤ۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شمعون کے ساتھ موبائل چھیننے کا واقعہ کب اور کیسے پیش آیا، شوٹنگ کے دوران پرستار نے ایسا کیا کہہ دیا کہ سب چونک اُٹھے۔ اُن کے آنے والے پروجیکٹس کونسے ہیں اور اُن کی زندگی میں کیا یادگار واقعات ہوئے۔ یہ سب پاکستان کے نامور اداکار نے اس شو میں بتا دیا۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں شو اتوار کی شب 11 بجکر 5 منٹ پر نشر ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید