• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) زمان ٹاؤن پولیس نے شہریوں کو لوٹنے والے تیسرے کم عمر ڈکیت کو بھی گرفتار کرلیا۔ملزم نے لانڈھی اور زمان ٹائون کے علاقے میں شہریوں کو لوٹ مار کی واردات کا نشانہ بنایا تھا،تین مسلحہ کم عمر نوجوان لڑکوں نے لانڈھی زمان آباد اور زمان ٹاؤن میں شہریوں کو لوٹا تھا،ملزمان کی شہریوں سے لوٹ مار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، زمان ٹاؤن اور کورنگی پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران دو مسلح ملزمان کو گرفتار کیا تھا، ملزمان کا تیسرا ساتھی فرار تھا جسے زمان ٹاؤن پولیس نے انٹیلجنس بنیاد پر گرفتار کیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید