• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے رقم کی تجویز پیش کردی

کراچی(آئی این پی) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2023-24کے بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے شہر قائد کراچی کے لیے ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے، ذرائع کے مطابق سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال 2023-24میں صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 118 ارب روپے کی کمی متوقع ہے۔ صوبہ سندھ کا ترقیاتی بجٹ سب سے زیادہ 617ارب روپے ہوگا، اس سلسلے میں وفاقی بجٹ 2023-24میں کراچی کے منصوبوں کیلئے فنڈز تجویز کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں سڑکوں، گلیوں، نکاسی آب اور پانی کے مختلف منصوبوں کیلئے فنڈز تجویز کیے گئے ہیں جس کیلئے ضلع کورنگی، ملیر میں سڑکوں، گلیوں،نکاس آب کے منصوبوں کیلئے15کروڑ روپے کی تجویز زیر غور ہے۔ذرائع کے مطابق ضلع شرقی کراچی میں وفاقی بجٹ کے تحت منصوبوں کیلئے 15کروڑ روپے، ضلع جنوبی و غربی میں کے ایم سی منصوبوں کیلئے15 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید