• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم

ملتان(سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا، بارش کے باعث میپکو کے ملتان، مظفرگڑھ اور ڈیرہ غازی خان سرکل کے مجموعی طور پر 105فیڈر ز ٹرپ ہوگئے جس سے متعلقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، متعدد علاقوں میں رات گئے تک بجلی کی فراہمی ممکن نہیں ہوسکی، بجلی کی بندش سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، میپکو حکام کے مطابق ملتان سرکل کے 58، ڈی جی خان سرکل کے 32 اور مظفر گڑھ سرکل کے 15فیڈرز ٹرپ ہوئے، چیف ایگزیکٹیو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے آپریشنل سرکلوں کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے بارش ختم ہونے کے بعد بجلی بحالی کی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایت کی۔
ملتان سے مزید