• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر خالد خاکوانی کی چوہدری محمد سرور سے ملاقات

ملتان (سٹاف رپورٹر) سابق گورنر پنجاب وپاکستان مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ 9مئی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور شرپسند عناصر کے خلاف دہشت گردی کی عدالتوں میں کارروائی ہونی چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) ڈاکٹر خالد خان خاکوانی سے ملاقات میں کیا، انہوں نے مزید کہاکہ حکومت درست سمت میں جا رہی ہے اور آنے والے دنوں میں عوام کو مزید ریلیف ملے گا،اس موقع پر دونوں رہنمائوںنے جنوبی پنجاب ،موجودہ ملکی وسیاسی صورتحال پر گفتگو کی۔
ملتان سے مزید