• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد قتل، ٹریفک حادثات میں 2 جاں بحق

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں مختلف واقعات میں 5افرادجان کی بازی ہارگئے۔ تھانہ آراے بازارکو گل پرینہ بی بی نے بتایا کہ فائرنگ کی آوازسنی، میں اٹھ کر خاوند کے کمرے میں گئی تو دیکھا کہ میرے خاوند کے سر سے خون بہہ رہا تھا اور وہ الٹے منہ پڑا تھا ۔میں نے شوروواویلاکیا تو اتنے میں جان بہادر جو کہ نیچے مکان میں کرایہ دار ہے وہ بھی آ گیا میں نے اور جان بہادر نے سلیم خان کوسیدھا کیا تو وہ جاں بحق ہو چکا تھا ۔میرے خاوند کو کسی نے قتل کر دیا۔تھانہ شہزادٹاؤن کوابراہیم خالدکیانی نے بتایاکہ میں میرے والد خالدجاویدکیانی اورمیراچھوٹابھائی عثمان خالدکیانی مارگلہ ٹاؤن میں گھرکے قریب پارک میں واک کررہے تھے کہ اچانک دواشخاص موٹرسائیکل پرآگئے موٹرسائیکل پرپچھلی سیٹ پربیٹھے شخص نے بلندآوازسے للکاراماراکہ یہی عثمان خالدہے اسے جان سے ماردو جس پرموٹرسائیکل کی فرنٹ سیٹ پربیٹھے نامعلوم شخص نے میرے بھائی پر سیدھے فائرکئے جس سے وہ شدیدزخمی ہو کر گر پڑا اورازخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تھانہ کھنہ کو قربان علی نے بتایاکہ تین بجے صبح اطلاع ملی کہ میرے بھائی ظفراقبال کواس کے رہائشی کمرے سادہ پلازہ بلال ٹاؤن کھنہ ڈاک میں قتل کردیاگیاہے ۔میں اطلاع پاکراسلام آبادپہنچا تومجھے موقع کے چشم دیدگواہوں ابرارالحق اورسلیم نے بتایاکہ اصغرولد انورنے فائرنگ کرکے ظفراقبال کوقتل کردیا۔ ان دونوں میں کچھ عرصہ پہلے جھگڑاہواتھا۔ تھانہ سنبل کو سید شکیل اصغر نے بتایاکہ میرابھائی سید وجیہہ الحسن کاظمی عمر 47سال پرائیویٹ کمپنی میں ملازم تھا ۔ وہ ا پنےموٹرسائیکلپر جار ہاتھا کہ ا سی دورا ن ا یک گاڑی نمبر بی ایم 094جس کو ڈرائیور محمدسلیم چلارہاتھا نے موٹرسائیکل کوٹکرماری جس سے میرابھائی شدیدزخمی ہوگیا جسے چندراہ گیر پمز ہسپتال لے گئے مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑگیا۔تھانہ آراے بازارکے علاقہ اڈیالہ روڈ پر ٹرک کی ٹکرلگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،رات گئے اس کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی ۔
اسلام آباد سے مزید