• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

35 لاکھ چین لئے گئے، جڑواں شہروں سے 10 گاڑیاں، 33 موٹر سائیکل بھی غائب

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں شہری 5گاڑیوں ،22موٹرسائیکلوں ،موبائل فونز ،نقدی ،مویشیوں اوردیگراشیاء سے محروم ہوگئے۔ تھانہ رتہ امرال کے علاقہ سکیم 7 میں دوموٹرسائیکل سوار دوست محمد خان سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور5ہزار روپے، تھانہ صادق آبادکے علاقہ صادق آبادمیں دو موٹر سائیکل سوار محمد عبداللہ سے اسلحہ کی نوک پرموبائل ، تھانہ ویسٹریج کے علاقہ میں راجہ فیصل ممتاز اوراس کابھائی اپنے رکشہ میں جارہے تھے کہ کچا سٹاپ کے قریب ان کارکشہ خراب ہوگیا اس دوران 2نامعلو م موٹر سائیکل جوگن پوائنٹ پر اس کا موبائل، شناختی کارڈ ،اے ٹی ایم کارڈ ، سروس کارڈ، 10ہزار پانچ سوروپے،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ ڈھوک گجراں میں فارمیسی میں دونامعلوم ملزمان داخل ہوئے فارمیسی میں موجود مسرور احمد کو زدوکوب کیا اور45ہزار670روپے اور موبائل ،تھانہ آراے بازارکے علاقہ ہارلے سٹریٹ میں دوموٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد افضل کاموبائل ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ ڈھوک سیداں میں تین موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر عاصم صغیر کاموٹرسائیکل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ چکلالہ سکیم تھری میں روزگارڈن پارک کے سامنے تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد جنید کاموبائل اور 30ہزار روپے ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ للیال روڈپر تین موٹرسائیکل سوار انور خان سے گن پوائنٹ پر موبائل اور 25ہزارروپے ،تھانہ چونترہ کے علاقہ محمودہ موڑکے قریب تین موٹرسائیکل سوار وسیم عباس سے گن پوائنٹ پر3 ہزار روپے اور موبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ریلوے سکیم میں یاسرحسین کے سکول سے ڈی وی ڈی اورہارڈڈسک،بھابڑابازارمیں عاصم نواز کی جیب سے موبائل ،صرافہ بازارمیں رانا شہزاد کی دکان کے اے سی کا آؤٹر،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ میں مسجدقباکے قریب حافظ محمدزاہد کاموبائل ،ہولی فیملی ہسپتال میں مبشرمحمود کی جیب سے موبائل ،سسکتھ روڈپر منیر احمد کے آفس کے تالے توڑکر ایک گھڑی ،سی پی یو،، کلر پرنٹر ، سکینر، تین بیگ جن میں ضروری کاغذات اورانٹرنیٹ ڈیوائس تھی ، عمران شاہ کی جیب سے موبائل ،حیدرروڈپردوران سفر الیاس صادق کی جیب سے موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ میں رانا منصور کے رہائشی کمرہ سے یوپی ایس ،گلزارقائدمیں اختر جاوید کے کمرے سے 2موبائل ،سکیم تھری میں نعمان علی کاموبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک جابہ میںمحمد عاطف کے دو ویڑے چوری کرلئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید