اسلام آباد(جنگ رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 5سالہ بچے کے قتل کے تین مجرموں کو سزائے موت اورجرمانہ کی سزاجبکہ ایک ملزم کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کاحکم سنادیا۔دوران سماعت وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد جرم ثابت ہوجانے پر عدالت نے حمزہ جہانگیر، یاسر اور آفتاب کو دو ،دو مرتبہ سزائے موت اور پانچ پانچ لاکھ جرمانہ کی سزا جبکہ شک کی بنیاد پر اسد ممتاز کوکیس سے بری کرنے کاحکم سنادیا۔مجرموں نے 2019 میں 5 سالہ عمر راٹھور کو اغوا کے بعد قتل کیا تھا۔تھانہ بارہ کہو میں درج ایف آئی آر میں 4 ملزمان کو نامزد کیا گیاتھا۔