• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارہ کہو فلائی اوور 15جو لائی کو ٹریفک کیلئے کھو ل دیا جائے گا

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) بھارہ کہو فلائی اوور تکمیل کے آخری مرحلے میں ہے اور اسے 15جو لائی کو ٹریفک کیلئے کھو ل دیا جا ئے گا۔ سی ڈی اے حکام کے مطابق یہ فلائی اوور ایک کلو میٹر طویل ہے۔ اس وقت گرڈرز کی لانچنگ کی جا ر ہی ہے۔ فلا ئی اوور پر کل 156گر ڈرز رکھے جا ئیں گے۔ اب تک 132گرڈرز رکھے جا چکے ہیں۔ پیر تک گرڈرز کی لانچنگ مکمل ہو جا ئے گی۔ فلائی اوور پر چھت ڈالنے کا کام شروع کر دیاگیا ہے جسے 15جون تک مکمل کرلیا جا ئے گا۔ اس کے بعد اسے پختہ ہونے کیلئے وقت دیا جا ئے گا۔ عید الضحیٰکے بعد اس پر اسفا لٹ کیا جا ئے گا اور 15جو لا ئی کو ٹریفک کیلئے کھول دیا جا ئے گا۔سی ڈی اے حکام کے مطابق بارہ کہو بائی پاس کیلئے چار کلومیٹر کی سڑک کی تعمیر مکمل کرلی گئی ہے۔
اسلام آباد سے مزید