ملتان(سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان کے پارکنگ سٹینڈ پر اوور چارجنگ کی شکایت پر میٹروپولیٹن کارپوریشن حکام کا ایکشن، پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکدار کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانہ کینٹ میں درخواست دے دی جب کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آفیسر جاوید انور نے پارکنگ سٹینڈ کے ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ وہ اپنی پارکنگ سٹینڈ پر باقاعدہ بینرز لگائیں جس میں پارکنگ فیس مقرر کی گئی ہو۔