• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے اسپتال تعمیر کیا جائے گا، ناصر شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے تعاون سے فیڈرل بی ایریا واٹر پمپ پر شہریوں کیلئے 400 کروڑ روپے کی لاگت سے سینٹرل اسپتال کراچی تعمیر کیا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینٹرل اسپتال کراچی کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی نگرانی میں سینٹرل اسپتال میں شہریوں کو جدید طرز کی بنیاد پر ٹراما سینٹر، جنرل اسپتال،کارڈیالوجی وارڈ، ایمرجنسی، گائنی، چلڈرن ایمرجنسی کی سہولتیں مہیا کی جائیں گی ، سینٹرل اسپتال 6 منزلہ اور چار ٹاورز سمیت بیسٹمنٹ پر مشتمل ہوگا،کمیونٹی سینٹر اور نرسنگ اسکول کا قیام عمل میں لایا جائے گا،انھوں نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں فیز I کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے گا، دریں اثنا اپنے ایک بیان میں سید ناصر حسین شاہ نے سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں مخصوص نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے والے پیپلز پارٹی کے نمائند وں کو مبارکبادد ی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید