• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہدا کی قربانیوں کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی، تقریب سے مقررین کا خطاب

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جمیعت علما اسلام رابطہ کے تحت صوبائی دفتر کشمیر رو ڈ میں یوم تکبیر کے کے سلسلے میں تقریب پیر عبدالمنان نقشبندی کے زیر صدارت منعقد ہوئی ، مہمان خصوصی پاکستان شریعت کونسل صوبہ سندھ کے صدر قاری اللہ دتہ نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا قوم انکی کی مشکور ہے ،انہوں نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے شہدا کو قوم کبھی فراموش نہیں کریگی،تقریب سے مفتی حماد اللہ مدنی، مولوی محمود الحسینی،قاری معاویہ القاسمی ،مولانا ولی ہزاروی ،مفتی عبدالسلام شامزئی اور عظیم احمد نے بھی خطاب کیا ۔ آخر میں حافظ احمد علی کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید