• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کا بی آر ٹی پشاور پر 2 ماہ کے اندر ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ

پشاور (این این آئی)قومی احتساب بیور (نیب) نے بی آر ٹی پشاور پر دو ماہ کے اندر ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو جواب میں کہا گیا کہ بی آرٹی پشاور منصوبہ نامکمل ہونے کے باعث پنجاب میٹرو منصوبے سے موازنہ ممکن نہیں۔ پشاور بی آر ٹی پر پنجاب میٹرو منصوبے کی نسبت فی کلو میٹر تین گنا زیادہ لاگت آئی۔

نیب کے مطابق پشاور بی آر ٹی پر اب تک 58 اعشاریہ 50 ارب روپے کی لاگت آ چکی ہے، پشاور بی آر ٹی میں مالی کرپشن عیاں ہے۔ دو ماہ میں ریفرنس فائل کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید