• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک، ترک تجارتی حجم سالانہ 5 ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف

اسلام آباد( نیوز رپورٹر+نیوز ایجنسیاں)وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آئندہ تین سال کے دوران پاکستان اورترکیہ کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم سالانہ 5ارب ڈالرز تک بڑھانے کا ہدف قابل حصول ہے، شراکت داری آگے بڑھانے ، نئے منصوبوں کے لئے ترکیہ کی تاجر برادری کی دلچسپی پاکر خوشی ہوئی۔ شہبا زشریف کی ترکیہ ،کوسوو ،ایران اور ازبکستان کے قائدین سے ملاقاتیں ،دوطرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،وزیراعظم نے انقرہ میں مختلف ممالک کے قائدین سے ملاقاتیں کیں ،وزیراعظم نے ترکی کے سابق نائب وزیراعظم اور ایم ایچ پی پارٹی کے چیئرمین دولت باھچیلی ، جمہوریہ کوسوو کی صدر وجوسہ عثمانی سادیرو ، ایران کے اول نائب صدر محمد مخبر اور ازبکستان کے صدر شفقت مرزایوف سے ملاقاتیں کی ، وزیراعظم نے صدر ایردوان کے صدر بننے پر خصوصی بورڈ پر تہنیتی پیغام اور دستخط تحریر کئے ،علاوہ ازیں وزیراعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ترکیہ کی بزنس کمیونٹی کی جانب سے پاکستان میں جاری شراکت داری کوفروغ دینے اورنئے منصوبوں میں گہری دلچسپی خوش آئند ہے ،میں نے کلیدی ترک بزنس گروپوں سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں زراعت، توانائی ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اورتعمیرات کے شعبہ میں سرمایہ کاری اورتجارت کی ضرورت پر روشنی ڈالی ہے، اس سال پاکستان اورترکیہ کے درمیان 31 مئی سے آپریشنل ہونے والے اشیا ء میں تجارت کے تاریخی معاہدے سے بہترین مواقع پیدا ہوئے ہیں ، آئندہ تین برسوں میں دوطرفہ تجارت کے حجم کو5 ارب ڈالرسالانہ تک بڑھانے کا ہدف قابل حصول ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ یہ بات خوش آئندہے کہ ترکیہ کی بزنس کمیونٹی نے پاکستان میں جاری شراکت داری کوفروغ دینے اورنئے منصوبوں میں گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔
اہم خبریں سے مزید