• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت دیئے جانیکا امکان

کراچی(این این آئی)آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے بیرون ملک بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کی سہولت دیئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں خریدے گئے اثاثے انکم ٹیکس گوشوارے میں ظاہر کرنا لازمی ہوگا جبکہ نئی پراپرٹی چھپانے پر کیپٹل گین نہ دینے کی تجویز ہے۔

 بجٹ میں نئی پراپرٹی ایک سال کے اندر ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں درج کرنا ہوگی۔

آئندہ بجٹ میں ریئل اسٹیٹ کے لین دین کو دستاویزی بنانے کیلیے سخت شرائط کی تیاری کی جا رہی ہے۔

 بجٹ نئی پراپرٹی خرید کر چھپانے والوں کیپٹل گین کا حق نہیں دیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید