• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم افضل چن کے والد گرفتاری کے بعد رہا، حماد اظہر کے والد گرفتار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو گرفتاری کے بعد رہا کردیا گیا ہے ، ندیم افضل چن نے اپنے والد کی رہائی کی تصدیق کی ہے ،انہوں نے کہا کہ ان سب کا شکریہ جنہوں نے مشکل وقت میں میرا ساتھ دیا ، پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ان کے والد کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کا کہنا ہے کہ میرے والد کو پولیس نامعلوم مقام پر لے گئی ہے۔حماد اظہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ میرے والد میاں محمد اظہر کی عمر 82 سال ہے اور وہ شدید بیمار ہیں۔قبل ازیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما ندیم افضل چن نے بتایا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے75 سالہ والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے والوں میرے بوڑھے باپ کو تو چھوڑدو میں خود آکر گرفتاری دوں گا، میرے باپ نے تو15سال پہلے ہی سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب، ورکر اور لیڈر کے لیے علیحدہ علیحدہ قانون، یہ عدل نہیں، اصل جنگ ہی طبقاتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید