اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا،انورمنصور نے کہا کہ توہین عدالت کیس میں جس کیخلاف بیان ہو وہ سماعت نہیں کرسکتا،قانون کیسے لاگوہوگا۔الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نے نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نےعمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کیس کی سماعت کی۔ اسد عمر کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن کے اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ توہین عدالت کیس میں جس کیخلاف بیان ہو وہ سماعت نہیں کرسکتا۔ قانون میں کمیشن کو سپروائز کرنے کیلئے ایک آفیسر کا ذکرہے جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ توہین عدالت پر پھر کیسے یہ قانون لاگو ہوگا، الیکشن ایکٹ 2017 اسپیشل قانون یا جنرل ہے۔