• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میسی نے سعودی کلب الہلال سے معاہدہ 2024ء تک مؤخر کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی نے سعودی کلب الہلال سے معاہدہ 2024ء تک مؤخر کردیا ہے جس پر معاہدے کیلئے موجود سعودی نمائندے حیران رہ گئے ، کلب حکام نے کہا کہ آئندہ سال 500ملین پاؤنڈ جیسی آفر نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق لیونل میسی نے الہلال سے کہا ہے کہ وہ سعودی کلب میں اپنی منتقلی کو 2024ء تک موخر کرے۔ مغربی میڈیا کے مطابق معاہدہ التواء ایف سی بارسلونا میں میسی کی ممکنہ واپسی کو آسان بنا سکتا ہے۔سعودی فٹبال کلب الہلال کے سینئر حکام میسی سے معاہدے کے لیے بات چیت کی غرض سے پیرس سینیٹ چیئرمین کلب (پی ایس جی ) پہنچے تھے۔ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ قطری ملکیت پی ایس جی سے ان کا معاہدہ رواں سیزن کے اختتام پر ختم ہوجائے گا ۔GOAL نے رپورٹ کیا کہ میسی نے پیر کو ان کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور سعودیوں کو اپنے فیصلے کے بارے میں مطلع کیا ۔
اہم خبریں سے مزید