اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بلوچستان کی صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ گوادر کو فری ٹیکس زون قرار دیا جائے تاکہ حکومت کے لئے فنڈز کا انتظام ہوسکے۔ دوسری طرف بلوچستان کے وزیراعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے آج کے این ای سی اجلاس کا بائکاٹ کیا ہے ۔ اجلاس میں صوبوں کے لئے ترقیاتی کاموں کے لئے رقوم مختص کی جائیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا ہے کہ نہ وہ اور نہ بلوچستان صوبے کا کوئی نمائندہ اجلاس میں شریک ہوگا تاہم وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ بلوچستان کے بائکاٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے پر زور دے رہے ہیں جبکہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اقدام کا زمے دار وفاقی حکومت کے رویئے کو قرار دیا ہے۔