• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ کوئٹہ کی گرانفروشوں اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی

کوئٹہ(خ ن)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ کی ہدایت اور عوامی شکایات پرصوبائی دارالحکومت میں گرانفروشوں کیخلاف مہم جاری ہے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ عطاء المنعم نے گرانفروشوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 10نانبائی اور ایک قصاب گرفتار کر کے جیل بھجوا دئیے ۔ کارروائیاں شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئیں، اس موقع پر کم وزن روٹی اور مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر دس دکانداروں کو گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی کوئٹہ نے کہا کہ شہر میں مصنوعی گرانفروشوں کیخلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ سرکاری نرخنامے پرعملدرآمد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ شہر میں گرانفروشی اور منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی دکاندار حکومتی پرائس کنٹرول کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
کوئٹہ سے مزید