پشاور(جنگ نیوز)ڈبل شفٹ سکولز ٹیچرز ایسوسی ایشن پشاور کی نئی کابینہ کی منظوری دے دی گئی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے شروع کردہ ڈبل شفٹ سکول کے اساتذہ کا ایک اجلاس گورنمنٹ حسنین شریف ہائیر سیکنڈری سکول نمبر 1پشاور میں ہوا اجلاس میں ڈبل شفٹ سکلولز ٹیچر ایسوسی ایشن پشاور کیبنٹ کی منظوری دی گئی۔ جس میں پشاور بھر آئے ڈبل شفٹ سکولز کے تمام اساتذہ کی مشاورت سے محمد علی کو پشاور کے لئے بطور صدر منتخب کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ کابینہ کے دیگر ارکان میں واجداللہ، نائب صدر،لقمان، جنرل سیکرٹری، وقار اختر کو جوائنٹ سیکرٹری چنا گیا، جبکہ فائنانس سیکرٹری کے لئے مفتی اکرام اللہ کا انتخاب کیا گیا اور انفارمیشن سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری تیمور کے حوالے کی گئی