پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کی 12سال قید کی سزاء کالعدم قرار دیکر ملزم کو بری کردیا ۔ پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس نعیم انور نے ملزم صالح باچہ کی جانب سے اشفاق آفریدی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر سزاء کے خلاف دائر اپیل کی سماعت کی ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم صالح باچہ نے ساتھیوں سے ملکر گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس سے تین افراد زخمی ہوئے تھے جسے ماتحت عدالت مجموعی طور پر 12 سال کی سزاء سنائی تھی ملزم نے سزاء کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا عدالت نے دلائل سننے کے بعد اپیل منظور کرتے ہوئے سزاء کالعدم قرار دیکر ملزم کو بری کردیا۔