• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولوی کی سیاست ختم کرنیوالوں کی اپنی کشتی ہچکولے کھانے لگی‘ حمد اللّٰہ

کوئٹہ (آئی این پی )پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ مولوی کی سیاست ختم کرنے والوں کی اپنی سیاسی کشتی ہچکولے کھا رہی ہے ۔ان کے آباؤاجداد کا سیاسی جنازہ بھی ہمارے اکابر علماء نے پڑھایا۔ ظالم اور جابر کے خلاف سینہ تان کر کھڑا رہنا اسلاف کی میراث ہے، ظلم اور ظالم کے خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انگریز سامراج نے بھی علماء کے سیاسی کردار کو ختم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی مگر ناکام رہا ۔تحریک آزادی برصغیر میں علماء نے جانوں کے نذرانے دیکر آزادی و حریت کا پرچم بلند رکھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت طلباء اسلام کے زیراہتمام ضلع کوہاٹ میں پیغام انقلاب کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کانفرنس سے جمعیت کے صوبائی امیر مولانا عطاء الرحمٰن، ضلعی امیر مولانا عبدالرحیم، جے ٹی آئی ضلع کوہاٹ کے ضلعی صدر انعام اللہ و دیگر مرکزی صوبائی ضلعی اور مقامی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
کوئٹہ سے مزید