کوئٹہ(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر ڈاکٹر منیر بلوچ نے محمد رحیم کاکڑ کو پی ٹی آئی ضلع کوئٹہ کا صدر مقرر کردیا ہے جس کا گزشتہ روزصوبائی صدر کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں اعلان کیا گیا ہے۔ درایں اثناء نومنتخب ضلعی صدر محمد رحیم کاکڑ نے بیان میں بطور ضلعی صدر اپنی توانائیاں پارٹی کو کوئٹہ میں منظم و فعال بنانے کیلئے بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا اس سلسلے میں تمام کارکنوں سے تعاون کی امید رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی عزت و مقام پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گاتمام فیصلے صوبائی قیادت اور پارٹی دوستوں سے مشاورت کے بعد کئے جائیں گے۔ بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں سے برادرانہ تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔