لاہور (نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس انوار الحق پنوں نے ظل شاہ قتل کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی،جسٹس انوار الحق نے کہا کہ الزامات قابل ضمانت ہیں کیسے انکار کروں؟ ، عدالت نے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے اس کے عوض ضمانت منظور کی ،چیئرمین پی ٹی آئی ظل شاہ قتل کیس میں ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ پیش ہوئے، عدالت نے پراسیکیوٹر سے استفسار کیا کہ کونسی دفعات کے تحت مقدمات درج ہیں؟ کیا یہ کیس قابل ضمانت ہے؟