لاہور(جنگ نیوز)سینئر قانون دان اور سیاستدان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہاِس وقت سب سے پاورفل نوازشریف ہیں جن کی مرضی سے فیصلے ہو رہے ہیں ، آصف زرداری کی سیاست کامیاب ہے ، وہ کمال کے سیاستدان ہیں جب چاہیں شہبازشریف کو انگلی کے اشارے سے بلالیتے ہیں.
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا لاہورپولیس نے 9 مئی کے واقعات کی مانیٹرنگ لائن تو جاری کی ہے لیکن وہ خود کہاں تھی؟ یہ مانیٹرنگ لائن ہی اس کے گلے پڑے گی۔
9 مئی کو آئی جی، ڈی آئی جی، ایس ایس پی کہاں تھے؟ اتنے بڑے واقعات ہوگئے کہیں پولیس نہیں پہنچی، ان بلوائیوں کے پاس آتشیں اسلحہ نہیں تھا، رائفل چلنے کا، پستول چلنے کا کوئی واقعہ نہیں ہوا، اتنا کچھ ہوگیا آئی جی کا ابھی تک تبادلہ نہیں کیا گیا۔