• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئےسستے بازاروں میں 3000 سٹالز تقسیم منصوبے پر کام جاری

اسلام آباد (ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) اسلام آباد کے پانچ نئےسستے بازاروں میں تین ہزار سٹال تقسیم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے،منتخب لوگوں کو 15 جولائی تک منظوری کے لیٹر جاری کر دئیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی کے سنیٹر مولا بخش چانڈیو کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ یوسف خان، جوائنٹ سیکرٹری نیاز محمد، ڈائریکٹر سی ڈی اے وسیم باجوہ ملک محمد افضل اور چیف آفیسر میٹرو پولیٹن کارپوریشن علی اصغر نے بتایا کہ 3000ہزار سٹالوں کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ سی ڈی اے حکام نے واضح کیا کہ احساس ریڑھی بان پروگرام کو بند کرنے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا گیا۔ سی ڈی اے تصدیقی رپورٹ کے بعد ان دکانداروں کو معاوضہ دے گا جنہیں غیر قانونی مسماری کی وجہ سے نقصان ہوا ہے۔
اسلام آباد سے مزید