• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کو صاف ستھرا بنانے کیلئے پرعزم ہیں‘ ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ جبار بلوچ نے کہا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کے لئے تمام وسائل بروئے کا رلائے جائیں گے،اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز شہر کے دورے کے موقع پر صفائی مہم کا جائزہ لیتے ہوئے کہیں اس موقع پر سینٹری افسران بھی انکے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ محدود وسائل کے باوجود کوئٹہ کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لئے پر عزم ہیں جس کیلئے ٹیم ورک کے ساتھ کام جاری ہےدستیاب وسائل کا بہتر استعمال کرکے شہر کے مسائل ختم تو نہیں لیکن بہت حد تک کم ضرور کئے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ کوئٹہ بلوچستان کادل ہے یہاں صفائی کی صورتحال تسلی بخش ہونی چاہئے اور اس ضمن میں کسی قسم کی کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی کلین کوئٹہ گرین کوئٹہ مہم شروع کررکھی ہے جو گلی محلوں میں عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنا کردار بھی ادا کریگی انہوں نے کہا کہ تاجر برادری بھی تعاون کریں یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہمیں اسے صاف ستھرا رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی شکایت کی صورت میں براہ راست رابطہ کریں حل طلب مسئلہ فوری حل کیا جائے گا۔
کوئٹہ سے مزید