• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ریلی نکالی گئی

پشاور ( وقائع نگار )جماعت اسلامی پی کے81کے زیر اہتمام ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قصہ خوانی تک ریلی نکالی گئی جسمیں پارٹی کارکنان او ارکان کے ساتھ عوام نے بھی بھرپور شرکت کی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی پشاور سٹی کے امیر اور پی کے 81 کی قیادت نے کی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے نعرے درج تھے ریلی کے شرکاء نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے نعرے بازی بھی کی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ قوم کی مظلوم بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو فوری رہا کیا جائے۔
پشاور سے مزید