• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سوشل میڈیا پر ہارورڈ یونیورسٹی کے ایجوکیشن پروگرام کی ایک اور یادگار تصویر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں بابر اعظم اور محمد رضوان کے ہمراہ لائنل ایم ایم اے ہیوی ویٹ چیمپئن فرانسس نگانو، نائجیرین امریکی مکسڈ مارشل آرٹسٹ کمارو عثمان اور امریکی فٹ بال کوارٹر بیک جیمز ونسٹن کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ اُنہوں نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب چیمپئن فرانسس نگانو، کمارو عثمان اور جیمز ونسٹن جیسے لوگ کرکٹ کھیلنے کی یقین دہانی کروا رہے ہیں تو شاید اب وقت آگیا ہے کہ میں اور رضوان کسی دوسرے کھیل کا حصّہ بن جائیں۔

اسپورٹس سے مزید