• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت منصوبہ بندی کا فائیو ای فریم ورک کا جلد اجرا کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزارت منصوبہ بندی نے قومی اقتصادی کونسل کی منظوری کےبعدفائیو ای فریم ورک کا جلد اجرا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جو حکومت کی کثیر الجہتی حکمت عملی ہے۔مقصدبرآمدات کا فروغ ،روزگارکے مواقع ،صحت ،تعلیم ،سماجی تحفظ اورملک کوپائیدارترقی پر گامزن کرناہے،گزشتہ روز قومی اقتصادی کونسل نےاس فریم ورک کی منظوری دی تھی اور یہ فریم ورک اقتصادی ترقی کو آگ بڑھانے اور قوم کو درپیش اہم چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پانچ اہم ستونوں پر مرکوز ہے۔
اہم خبریں سے مزید