• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

51سماج دشمن دھر لئے گئے منشیات اسلحہ، 12موٹرسائیکل بھی برآمد

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں 51سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں ایک خاتون منشیات فروش سمیت 8ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے 5کلوسے ز یادہ چرس ، ہیروئن اور شراب برآمد کرلی۔ 10ملزموں سے آٹھ پستول اور تین رائفلیں برآمد کر لی گئیں ۔ تھانہ ریس کورس پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا،ملزموں سے 9مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ تھانہ ٹیکسلا پولیس نےشراب سپلائر کوگرفتار کرکے 80بوتل اور60لٹر کھلی شراب، فلیور اور فوڈ کلر برآمد کرلئے ۔ رتہ امرال پولیس نے 12 قمار باز وں سے 51 ہزار 400 روپے، 9 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لئے ۔تھانہ آراے بازار ، صدر واہ اور وارث خان مختلف مقدمات میں مطلوب 4اشتہاری مجرموں کو دھر لیا۔نصیر آباد پولیس نے رابری کی وارداتوں میں ملوث ملزم سے مسروقہ رقم 25ہزار روپے، 3 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا۔دریں اثناء کیپٹل پولیس نے شہر اقتدار میں غیر قانونی طور پر رہائش پذیر 13 افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔
اسلام آباد سے مزید