• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل، بھارت شدید مشکلات سے دوچار

اوول (جنگ نیوز) بھارتی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے دوسرے روز بھی مشکلات سے دوچا رہی، جمعرات کو کھیل کے اختتام پر اس کی آدھی ٹیم 151 رنز پر فارغ ہوچکی تھی۔ اجنکیا رہانے 29 اور سریکار بھارت 5 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔ روہت شرما 15، شبھمن گل 13، پجارا اور ویرات کوہلی 14،14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ رویندرا جدیجا نے 48 رنز کی اننگز کھیلی۔ بھارتی ٹیم ابھی 318 رنز کے خسارے میں ہے۔ قبل ازیں کینگروز اپنی پہلی اننگز میں 469 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ٹریوس ہیڈ163 اور اسٹیو اسمتھ کے 121 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ الیکس کیری 48 اور ڈیوڈ وارنر نے بھی 43 رنز کی اننگز کھیلی۔

اسپورٹس سے مزید