• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روپے کی بے قدری جاری، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4؍ روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں قیمت 40پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 4 روپے بڑھ گئی یورو کی قیمت میں بھی 6.90روپے کا اضافہ،پاؤنڈ 8.40روپے تک مہنگا ہو گیا

 فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جمعرات کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافے سے 286.40روپے سے بڑھ کر 286.80 روپے اور قیمت فروخت 25پیسے کے اضافے سے 287.00روپے سے بڑھ کر 287.25روپے ہو گئی ہے.

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 4روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 297.00روپے سے بڑھ کر 301.00روپے اور قیمت فروخت 300.00 روپے سے بڑھ کر 304.00روپے ہو گئی ہے.

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 6.80روپے کے اضافے سے 310.00روپے سے بڑھ کر 316.80روپے اور قیمت فروخت 6.90روپے کے اضافے سے 313.10روپے سے بڑھ کر 320.00 روپے ہو گئی ہے ،جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 8.30روپے کے اضافے سے 361.00روپے سے بڑھ کر 369.30روپے اور قیمت فروخت 8.40 روپے کے اضافے سے 364.60روپے سے بڑھ کر 373.00روپے ہو گئی ہے ،دریں اثنا جمعرات کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 32پیسے کے اضافے سے 286.88 روپے ہو گیا۔

اہم خبریں سے مزید