• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کہتے ہیں اکیلا ہی کافی ہوں، صحافی، یہ تو وقت بتائے گا‘ ترین

لاہور ( این این آئی) سینئر سیاستدان جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت استحکام پاکستان پارٹی کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیا۔پارٹی کے قیام کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کہتے ہیں میں اکیلا ہی کافی ہوں؟۔ جس کے جواب میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یہ تو وقت ہی بتائے گا۔جہانگیر ترین نے کہا کہ ملک کو ترقی دینے کے جذبے کیلئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے،دن رات محنت کی، بد قسمتی سے معاملات ایسے نہ چل سکے جیسے ہم چاہتے تھے، لوگ بد دل ہونے لگے۔
اہم خبریں سے مزید