• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر دستخط، خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان اور ترکمانستان نے تاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں جبکہ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ تاپی خطے کی خوشحالی کے لئے اہم منصوبہ ہے، منصوبے سے قدرتی گیس کے حصول میں مددملے گی ‘عالمی صورتحال کے تناظر میں توانائی کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے، اس منصوبے سے علاقائی تعاون اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغازہوگا‘تاپی منصوبے کی تکمیل خطے کے لئے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لئے گیم چینجر ثابت ہو گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کواپنے بیان اورتاپی گیس پائپ لائن مشترکہ عملدرآمد منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اہم خبریں سے مزید