• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئیگا، سراج الحق

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پرانے انڈوں کو نئی ٹوکری میں ڈالنے سے استحکام نہیں آئیگا،کراچی میں ہماری اکثریت کو اقلیت میں بدلا گیا تو حالات کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہوگی، جنوبی پنجاب پر چند خاندانوں کا قبضہ ہے جنہوں نے خود تو خوب کمایا مگر عوام کو محروم رکھا۔زرعی اعتبار سے سونا اگلنے والی زمینوں کے باوجودعلاقہ کاکسان محروم اور پریشان ہے، پڑھا لکھا نوجوان ملک سے باہر بھاگ رہا ہے،خواتین بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے خود مزدوریاں کرنے پر مجبور ہیں،علاقہ میں تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولتیں ناپید ہیں، زراعت کے علاوہ لائیو سٹاک کا شعبہ بھی تباہ حال ہے،بہاولپور سے زیادتی کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید