کراچی( اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا جائے، موجودہ مہنگائی اور گرانی کے پیش نظر سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں میں40 فیصد اضافہ کیا جائے، پیٹرولیم مصنوعات، مٹی کے تیل اور ڈیزل کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جائے۔