ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری 8 موٹر سائیکلوں، مویشیوں، 13 موبائل فونز اور نقدی سے محروم ہو گئے، تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں ڈاکو نے ربانی سلیم سے 90 ہزار روپے چھین لیے، پولیس تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں ڈاکو نے رمضان سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ بہاؤالدین زکریا کے علاقے میں ڈاکو نے رضی سے ہزاروں روپے اور موبائل فون چھین لیا، پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں چار ڈاکوؤں نے عمر سے موبائل فون اور ہزاروں روپے چھین لیے، پولیس تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے میں ملزمان نے عبدالرحمان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی، پولیس تھانہ صدر جلال پور کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ظہور کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے، پولیس تھانہ راجہ رام کے علاقے میں نامعلوم ملزمان حبیب کے گھر سے ایک لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے جانور چوری کر لیے، پولیس تھانہ ملتان کے علاقے میں نامعلوم ملزمان نے ریاض کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا، پولیس تھانہ کینٹ کے علاقے میں مجاہد، دولت گیٹ کے علاقے میں جمشید، کوتوالی کے علاقے میں طاہر، پاک گیٹ کے علاقے میں علی حیدر، کپ کے علاقے میں منصورکی موٹر سائیکلیں نامعلوم ملزمان چوری کر کے لے گئے ۔