ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 04 منشیات فروش، 10 غیر قانونی اسلحہ بردار، 02 غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والے، 01 تیز رفتار، 02 بھکاری، 05 اشتہاریوں اور 01 عدالتی مفرور سمیت 25 ملزمان گرفتار کر کے 35 لیٹر شراب، 1140 گرام چرس، 540 گرام ہیروئن، 10 پسٹل مع گولیاں اور سامان گیس ریفلنگ برآمد کر لیا، ضلعی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم کاشف سے 1140گرام چرس، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم لیاقت علی سے 25 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاع آباد نے ملزم خالد اقبال سے 540 گرام ہیروئن اور پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم اصغر سے 10 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کرلیے، پولیس تھانہ چہلیک نے ملزم تنویر، ملزم اللہ رکھا، پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم شاہد علی سے پسٹل مع 03 گولیاں، ملزم محمد شاہد سے پسٹل مع 03 گولیاں، ملزم عدنان سے پسٹل مع 03 گولیاں، پولیس تھانہ بدھلہ سنت نے ملزم ارشد سے پسٹل مع 02 گولیاں، پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم سعید خان سے پسٹل، پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم ثمر عباس سے پسٹل مع 02 گولیاں، ملزم رمضان سے پسٹل مع 02 گولیاں اور پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم اشفاق سے پسٹل مع 02 گولیاں برآمد کرکے مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ قطب پور نے ملزم سبحان اور پولیس تھانہ مخدوم رشید نے ملزم شفیق کو غیر قانونی پیٹرول/ گیس ریفل کرنے پر گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، پولیس تھانہ چہلیک نے 02ملزمان کو بھیک مانگتے گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، مظفر آباد پولیس نے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر ملزم فردوس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے 05 اشتہاری اور 01 عدالتی مفرور گرفتار کر لیا جب کہ پولیس تھانہ گلگشت کو عرفان احمد نے درخواست دی کہ ملزم سہیل نے اس کی لاکھوں روپے کی بطور امانت رقم خود برد کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔